بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اگلے چند دن میں بلائے جانے کا امکان

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اگلے چند دنوں میں بلائے جانے کا امکان ہے۔صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق عام انتخابات کے بعد تین ہفتوں کے اندر صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے ۔ تین ہفتوں کا مقرر وقت 29 فروری کو پورا ہوگا تاہم گورنر بلوچستان اس سے پہلے کسی بھی تاریخ کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرسکتے ہےں۔اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گورنر نے 28 فروری تک اجلاس طلب نہ کیا تو 29 فروری کو ہر صورت اجلاس ہوگا جس میں نومنتخب ارکان اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔ اس کے اگلے روز اسپیکر اور پھر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ اس کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری ہوگا اور اگلے روز قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ سارا عمل چار دنوں میں مکمل کیا جائےگا۔اسپیکر کے حلف کے بعد وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی ہوگی اسی روز جانچ پڑتال ہوگی اگلے روز انتخاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں