نبی پر جان نچھاور کرنیوالے مسلمان قادیانیت کی تشہیر قبول نہیں کریں گے، ایگزیکٹو ممبر پیپلز پارٹی

کوئٹہ (پ ر) پیپلز پارٹی بلوچستان ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر ولی محمد قلندرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قادیانیت کو تبیلغ کی اجازت دینا 73 کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں کیساتھ ایک مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کرامؓ پر مسلمان جان نچھاور کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ قادیانی 1973ءکے آئین کے مطابق کسی قسم کی دینی سرگرمی کے مجاز نہیں۔ اعلیٰ عدلیہ یا کسی سینئر جج کو قطعاً یہ اجازت نہیں کہ وہ اسلام دشمن اور آئین دشمن اقلیت کو کسی قسم کی تعلیم یا کسی اسلامی موضوع پر تشریح کی اجازت دے۔ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانی فرقے کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، لہٰذا قادیانی ایک غیر مسلم اور مشرک فرقہ ہے اور مسلمانوں کے جذبہ ایمان سے کھیلنے والا فرقہ ہے اگر انہیں مذہبی تشہیر کی اجازت دی گئی تو ملک میں ایک بار پھر حالات خراب ہوں گے۔ محمد پر جان نچھاور کرنے والے مسلم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے قادیانیت کی تشہیر کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 73 کے آئین کے مطابق یہ غیر مسلم ہیں اور ان کو مساجد میں اذان دینے اور اسلامی تشریح سے منع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں