آئی ایم ایف کو لکھے گئے عمران خان کے خط کی کوئی اہمیت نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذمت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کی مذمت کردی۔ ن لیگ نے آئی ایم ایف کے نام پی ٹی آئی کے خط کو افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔ اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی فوائد کے لیے ملک کے معاشی مفاد کے خلاف قدم اٹھانا افسوس ناک ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، اس خط کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کی ڈیل ہوجائے گی۔پیپلزپارٹی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کوخط کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کواب یاد آیا کہ قرضہ واپس کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کوملکی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تواور کیاہے؟ پی ٹی آئی قیادت ابھی تک اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں