بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ، مذہبی و قوم پرست جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ۔ سینیٹر احمد خان کی رہائش گاہ پر بلوچستان کی مذہبی و قوم پرست پارٹیوں کا اجلاس۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علماءاسلام، اے این پی، نیشنل پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے نمائندے شریک۔اجلاس میں مولانا عبدالواسع، زمرک خان اچکزئی، خیر جان بلوچ سمیت دیگر شریک۔ اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جمعیت علماءاسلام کو بلوچستان حکومت میں شراکت داری سے معذرت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں جمعیت علماءاسلام، نیشنل پارٹی، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کا اپنا وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار لانے پر غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں