بولان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا، ترجمان سدرن کمپنی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے ضلع کچھی میں دھماکہ خیزمواد سے تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق بولان ندی کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے تین روز قبل چھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی تھی ۔ جس کے بعد سوئی سدرن گیس کی ٹکنیکل ٹیموں نے دن رات مسلسل محنت کے بعد اپنے ہدف حاصل کرتے ہوئے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ۔ترجمان کے مطابق مرمتی کام مکمل کرنے کی بعد مچھ اور اطراف میں گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں