کوسٹ گارڈ نے جیوانی سے 336 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی

حب (انتخاب نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر پنوان ، جیوانی (بلوچستان) کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 336کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیٹرولنگ ٹیم نے دوران سرچ مذکورہ علاقے کے نوکیہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں چھپائی گئی 336 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5.60 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں