انٹرا پارٹی انتخابات، سید صادق آغا، شمس رند ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی ورکرز پینل تشکیل دیدیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے صوبائی سابق سینئر نائب صدر سید صادق آغا اورجنرل سیکرٹری آئی ایل ایف و سینئر نائب صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شمس رند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ کو منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بلوچستان کی سابقہ صوبائی قیادت نے مکمل طورپر کارکنوں کو نظر انداز کر دیا ہے ہم پی ٹی آئی ورکرز پینل کے پلیٹ فارم سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینگے ،ورکرز پینل کی جانب سے صوبائی صدر کے لئے سید صادق آغا اور جنرل سیکرٹری کے لئے ایڈوکیٹ شمس رند امیدوار ہونگے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں بلو چستان میں سینئر قیادت کی موجود گی میں تین اجلاس کوئٹہ میں منعقد کئے گئے لیکن با ہمی مشاورت سے کسی پینل کے نام پر متفقہ فیصلہ نہیں ہو سکا لیکن کل رات کو نوابزادہ شریف جو گیزئی نے رائے حقیقی آزادی کے نام سے پینل کا اعلان کیا جس میں صوبائی صدر کے لئے ڈاکٹر منیر بلوچ اور جنرل سیکر ٹری کے لئے سید جعفر آغا کو نا مزدکر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے رابطے کر نے کے باجود دیگر عہدیداروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے بلو چستان کے کارکنوں میں ما یو سی پائی جا تی ہے ، انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے پارٹی کے مخلص کار کنوں کو نظر انداز کر کے من پسند افراد میں ٹکٹس تقسیم کئے گئے ہیں جس کے باعث عام انتخابات میں بلوچستان میں پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی سابقہ قیادت کو مد نظر رکھتے ہوئے ور کرز پینل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد جمہور ری انداز میں انٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا ہے ،ورکرز پینل کی جانب سے صوبائی صدر کے لئے سید صادق آغا اور جنرل سیکرٹری کے لئے ایڈوکیٹ شمس رند امیدوار ہونگے جن کے کاغذات نا مز دگی ریٹرننگ آفیسر بلو چستان سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کے پاس جمع کروادئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں