بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثہ، 22 افراد ہلاک

لکھنو(صباح نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش میں ضلع کاس گنج کے علاقے کو توالی پٹیالی میں ایک ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے ایک تلاب میں گرنے سے کم ازکم 22افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ کوتوالی پٹیالی کے گاﺅں گدھائی میں پیش آیا۔حکام نے حادثے میں 22افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پانچ زخمی افرادہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دو کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی ہندو ﺅں سے بھری ہوئی تھی اور یہ لوگ ماگھ پور نیما پر گنگا میں نہانے جا رہے تھے۔مرنے والو ں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایٹا ضلع کے جیٹھرا علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں