نیشنل پارٹی دھاندلی کرتی تو وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک ہوتے، خیر جان بلوچ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی خیر جان بلوچ نے میر قدوس بزنجو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 400 ووٹ لینے والے ہمیں سیاست نہ سکھائیں۔ آواران کے عوام نے انہیں شکست دی ہے۔دو مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والے نے آواران کی پسماندگی ختم نہیں کی۔ نیشنل پارٹی اگر دھاندلی کرتی تو آج وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہوتے۔ قدوس بزنجو کو تمام قوتوں کی سپورٹ کے باوجود شکست ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں