بارکھان میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

بارکھان (انتخاب نیوز) بارکھان کے علاقے یونین کونسل ناہڑ کوٹ میں گاڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ادو ناہڑ نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد سلیم پھدل اور فتح خان پھدل شدید زخمی ہوئے ہیں، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں