پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایئرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

ملتان (انتخاب نیوز) پی ایس ایل 9 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 51 رنز بنائے۔ اس طرح ملتان سلطانز نے جیت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181 رنز کا ہدف دیا کوئٹہ کے محمد عامر 2 وکٹیں لے کر ٹاپ باﺅلر رہے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں