پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑی تو اس پر دوبارہ پارٹی کا سینیٹر منتخب نہیں ہوسکے گا، قومی اسمبلی کی نسبت سینیٹ کی نشست پارٹی کیلئے اہم ہے۔ یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3 سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔
Load/Hide Comments


