پی بی 7 زیارت کم ہرنائی کے 11 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ 29 فروری کو ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 7 زیارت کم ہرنائی کے گیارہ (11) پولنگ اسٹیشنز میں 29 فروری 2024 کو ری پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ علاوہ از ایں حلقہ پی بی 7 زیارت کم ہرنائی کے ریٹرننگ افیسر کو ری پولنگ کی از خود نگرانی اور سیکورٹی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں