حب میں دو گروہوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، 7 افراد زخمی، گنداواہ میں ایک شخص قتل
حب، گنداواہ (نمائندہ انتخاب) حب میں دو گروہوں میں تصادم ایک خاتون جاں بحق 7 افراد زخمی زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق حب کے علاقہ بھٹ آباد چڑھائی میں رشتے کے تنازعے پر دو گروہوں میں جھگڑاڈنڈوں کا آزادانہ استعمال سے نور خاتون نامی خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ عبد الرحمن ولد احمد ، بابر علی ولد مختیار ، ضمیر حسین ولد احمد نادیہ زوجہ اعتبار علی ، نازیہ زوجہ عبدالغفور ، سانیتہ زوجہ ضمیر حسین اور نواز زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر اسپتال حب میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص مور خان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔


