ایف آئی اے نے صحافی اسد طور کو گرفتار کرلیا، سیاسی، صحافتی اور دیگر حلقوں کی مذمت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایف آئی اے نے صحافی اسد طور کو گرفتار کرلیا۔ پیر کے روز صحافی اور ولاگر اسد طور کی ایف آئی اے کے سامنے پیشی تھی جہاں انہیں پیشی کے دو¿ران گرفتار کرلیا گیا۔اسد طور کے وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ ایف آئی اے اسد طور کو ہراساں نہ کرے لیکن جب اسد طور ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تو انہیں قید کرلیا گیا۔ ایف آئی اے نے اسد طور کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب اسد طور کی گرفتاری کیخلاف سیاسی، صحافتی اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسد طور کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں