صحبت پور میں ناقص ترقیاتی منصوبے، بارش سے گلی محلے زیر آب، شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

صحبت پور (یو این اے )صحبت پور ضلع بھرمیں برسات نے ترقیاتی منصوبوں کا راز کھول دیا ۔وقفے سے ہونے والی برسات کو رحمت کو زحمت بنا دیا گیا ۔کچڑ اور پانی جمع ہو گیا ۔مین روڈ سمیت گلی کوچوں اور ڈی سی آفس میں بھی پانی جمع ہو گیا ۔لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا کیچڑ اور پانی کی وجہ سے دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر تفصیلات کے مطابق صحبت پور ضلع سمیت تحصیل پہنور سنہڑی، تحصیل مانجھی پور، سب تحصیل سعید خان کنرانی، تحصیل حیردین، اور تحصیل فرید آباد میں گزشتہ روز وقفے سے ہونے والی برسات نے نشیبی علاقوں سے پانی جمع ہو گیا ہے صحبت ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر کے مین روڈ سمیت ڈی سی روڈ اور ڈی سی آفس میں پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ۔دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ۔کیچڑ اور پانی کی وجہ سے سواری جس میں موٹر سائیکلوں اور مسافر گاڑیوں کو بھی سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں ۔بجلی حسبِ روایت غائب گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں اور گھریلوں گیس بھی مہنگا فروخت ہونے لگا میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور ضلعی انتظامیہ اس پورے حالات سے بے خبر خواب خرگوش میں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں