ڈبلیو ٹی او اجلاس، سعودی عرب نے اسرائیل سے ملاقات کی تردید کردی

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب نے اپنے وزیر تجارت اور اسرائیلی ہم منصب کے درمیان ملاقات کی تردید کردی۔ ابوظہبی میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او)کی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیرتجارت اور اسرائیلی ہم منصب کی مبینہ بات چیت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سرکاری سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصبی نائجیریا کے ہم منصب کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک نامعلوم شخص نے وزیر کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ ایس پی اے نے سرکاری سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بعد میں خود کو اسرائیلی حکومت میں وزیر اقتصادیات کے طور پر متعارف کروایا۔ اسرائیل کے وزیر اقتصادیات اور صنعت نیر برکت نے ہونے والی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ممالک مل کر تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے وزرائے تجارت ڈبلیو ٹی او کے چار روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے جس کا مقصد نئے عالمی تجارت کے قوانین طے کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت رسمی تعلقات کی کمی کی وجہ سے شاذ و نادر تھی ، حالانکہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کو قریب لانے کی کوشش کی گئی ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی کاز پر سعودی عرب کے ثابت قدم موقف اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت پر بھی زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں