قطر ایئرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کے لئے فصائی آپریشن بحال کر نے کا اعلان
اسلام آباد: قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنا فصائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایئرلائن کے مطابق قطر ایئرویز سے سفر کرنے ولاے پاکستانی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرواز سے قبل پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے کے لئے اپنا ٹیسٹ کرونا پڑے گا۔ اور قطر ایئرویز کی مخصوص چار لیبارٹریز سے کرایا گیا ٹیسٹ ہی قبول تصور کیا جائے گا۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے۔
Load/Hide Comments


