بلوچستان بھر میں ایمرجنسی نافذ، تعلیمی اداروں کی سالانہ تعطیلات میں توسیع کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بلوچستان میں حالیہ بارش اور برفباری کے باعث صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اضلاع میں انتظامیہ کو حکام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال ، طوفانی بارشوں اور شدید ترین سردی کے پیش نظر بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کی سالانہ تعطیلات میں ایک ہفتہ کے توسیع کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں