وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ، کاغذات نامزدگی 2 مارچ تک جمع ہوں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ اس کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں