ماشکیل کا بارشوں کے باعث دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع، عوام کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ماشکیل(نامہ نگار)پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی باعث سے ماشکیل کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے ماشکیل میں تین دنوں سے جاری بارشیں اور ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے سیلابی ریلے ماشکیل میں داخل ہونے کی باعث ماشکیل کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہے ماشکیل کا راستہ ملک کے دیگر علاقوں سے کچہ ہونے کی وجہ سے ہر سال بارشیں ہونے اور سیلابی ریلے آنے سے مہینوں تک ہامون ماشکیل یعنی بگ کا راستہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے ایک بڑے آبادی پر مشتمل علاقے کا کوئی روڈ نہیں ہے دو ہزار اٹھارہ کو ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا افتتاح اور سی پیک کا حصہ بننے والے روڈ چھ سال کا عرصہ ہونے کے باوجود ہرت ورک ہی نہیں ہو سکی بڑا پروجیکٹ کرپشن اور کمیشن کا نظر ہوا اہلیان ماشکیل نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ بحال کیا جائے اور ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ پر کرپشن کمیشن کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کاراوائی کر کے روڈ کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں