موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے بعض نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق منگل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع شدید سرد رہیں گے۔تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، تربت، نوکنڈی، ژوب، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں بلوچستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں