بھٹو صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے فیصلہ سنایا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (انتخاب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے، عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا، عدالت نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے فیصلہ سنارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار میں ہیں، عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں