پسنی کے ساحل سے نایاب نسل کا سبز کچھوا مردہ حالات میں برآمد
پسنی (نامہ نگار) پسنی کے ساحل پر ایک سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا، سبز کچھوے کی مادہ پسنی کے ساحل پر انڈہ دینے آتی ہے اور یہ کچھوو¿ں کی نایاب قسم ہے جو کہ ٹرالنگ، پلاسٹک کے جالوں، اوورفشنگ اور انسانی مداخلت کی وجہ سے معدوم ہوتی جارہی ہے۔ سبز کچھوے اورماڑہ کے ساحلی علاقے تاک بیچ، دران بیچ جیونی اور اسٹولا جزیرہ میں انڈہ دیتی ہیں۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں نایاب نسل کے سبز کچھوو¿ں کی موت ایک المیہ سے کم نہیں۔ ماحولیات پر کام کرنے والے ادارے چونکہ اس وقت گوادر میں کام نہیں کررہے ہیں، اس لئے سبز کچھوو¿ں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
Load/Hide Comments


