حب میں پولیس نے چوروں لٹیروں کو کھلی چھوٹ دیدی، مال کمانے کیلئے اہلکار متحرک
حب(نمائندہ انتخاب ) حب پولیس وانتظامیہ نے چور لیٹروں اور ڈاکوﺅں کو کھلی چھوٹ دے دی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ایس پی حب اور انکے تعینات نومولود جونیئر آفیسر بے بس ولاچار ہو گئے مال کمانے کیلئے سرکاری موبائل وین متحرک لیکن واردات پر روانگی کے وقت ناکارہ ہو جاتی ہے ،ہائیٹ تھانہ کی حدود میں لوٹ مار کی بڑی واردات تین مسلح موٹر سائیکل سوار ایرانی تیل کے بیوپاری باپ بیٹے سے 12لاکھ روپے نقدی موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ،حب بلوچ کالونی چوک سے شہری کار سمیت اغواء،مغوی کو مشرقی بائی پاس پل کے نیچے ہاتھ پاﺅں باندھ کت چھوڑ کر کار مسلح ڈاکو لے ا±ڑے شہر کے چاروں اطراف پولیس چوکیوں کی بھر مار ہے اس کے باوجود ڈاکو لیٹرے آزادانہ طور پر دیدہ دلیری سے وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے ہیں ،12لاکھ ڈکیتی کی واردات پر مری قبائل کے افراد کاہائیٹ تھانہ کے سامنے احتجاج ،پولیس کی جانب سے عدم تعاون کا الزام پولیس ناکام ہو چکی ہے مظاہرین کا موقف اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایرانی تیل کے بیوپاری باپ بیٹا گہرام مری اور محمد امین مری نوراہوٹل ساکران سے 12لاکھ روپے کی رقم لیکر حب شہر کی جانب آرہے تھے کہ ہائیٹ تھانہ کی حدود میں مائنرنمبر 5اور6کے درمیانی علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسلحہ تان کر12لاکھ روپے نقدی سمیت ا±نکی موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک متاثرین کے ساتھی اور مری قبائل کے لوگ بڑی تعداد میں ہائیٹ تھانہ پہنچ گئے اور واقعہ پر احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس انکی فریاد سننے کو تیار نہیں صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہیں ہائیٹ تھانہ کی موبائل وین خراب پڑی ہے ا±سے بھی اسٹارٹ کرنے کیلئے مظاہرین ومتاثرین کو کہا جارہا ہے جبکہ اس کھٹارہ موبائل کے علاوہ تھانے میں ATFکی موبائل وین سمیت تھانیدار اور اہلکاروں کے زیر استعمال دیگر نجی اور مال مقدمات کی گاڑیاں بھی موجود ہیں لیکن پولیس جان بوجھ کر ناکارہ موبائل وین دکھا رہی ہے تاکہ ڈاکوﺅں کو ا±نکی منزل مقصود تک پہنچنے میں سہولت کاری کا کام آسان ہو سکے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حب انڈسٹریل ایریا کا امن برباد کیا جارہا ہے جب سے نئے ایک جونیئر SHOکو مقرر کیا گیا ہے تب سے وارداتوں میں اضافہ ہو ہے پولیس کی سرپرستی میں جرائم کے اڈے چل رہے ہیں چور لیٹروں کی سہولت کاری کی جارہی ہے لیکن عوام تاجر اور صنعتکار غیر محفوظ ہیں دوسری واردات حب شہر میں بلوچ کالونی چوک پر ہوئی جس میں مسلح ڈاکو ایک شہری گلزار کو گن پوائنٹ پر ا±سکی وٹس کار سمیت اغوائ کر کے ہمراہ لے گئے بعدازاں شہری گلزار کو حب مشرقی بائی پاس پل کے نیچے ہاتھ پاﺅں باندھ کر چھوڑ کر کار مشرقی بائی پاس سے ساکران کی جانب لے گئے حالانکہ مشرقی بائی پاس اور ساکران روڈ پر ہائیٹ تھانہ کی ایک غیر قانونی چیک پوسٹ واقع ہے لیکن وہاں پر کسی واردات میں ملوث گروہ منشیات فروش اسمگلر کو روکنے کے بجائے وہاں پر اہلکار ہر وقت چھالیہ ڈیزل کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر سے بھتہ وصولی کرتے نظر آتے ہیں متاثرہ شہری گلزار نے بیروٹ حب تھانہ میں واقعہ کی رپورٹ درج کروائی ہے۔


