ایف سی کی حب چوکی میں کارروائی بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد

تربت: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی منشیات کی روک تھام کیلئے کامیاب کارروائی،ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے اپنی دیگر ڈیوٹی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر حب چوکی میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کئے جن میں 1715 پیکٹسفینہ گٹکا ، 297 پیکٹ شیکر گٹکا،264پیکٹ پان پراگ، 270پیکٹ کمال گٹکا، 12پیکٹ نگینہ گٹکا، 100پیکٹ آئی۔ 21 گٹکا،60اوٹرز ڈن ہل سگریٹ،07اوٹرز BH سگریٹ، 08اوٹرز BHگولڈ سگریٹ اور1411کلوگرام چھالیہ شامل تھے، ایف سی ساؤتھ نے کاروائی کے دوران ملزم محمد اکرم ولد حبیب اللہ خان سکنہ حب کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم اور ضبط کی گئی اشیاء بعدازاں گڈانی کسٹم کے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں