رمضان کی آمد، کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
کوئٹہ(یو این اے )ماہ رمضان کے آمد سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے غریب عوام کیلئے مشکلات کا سامنا انتظامیہ من مانی ریٹ لگا نے پر ان کے خلاف کاروائی کریں تاکہ روزہ دارو ں کو سبزی سستے داموں میسر ہو اسی طرح کھجور اور مشروبات کے قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اشیا خوردنوش کی قمیتوں میں پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مہنگائی کے بجائے اشیا خوردنوش اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائے تاکہ روزہ داروں کو اس مقد س مہینے میں اشیا خورد نوش مناسب قیمت پر مل سکیں لیکن صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں یہ دیکھا گیا ہے کہ رمضان سے قبل نہ صرف سبزیوں کے ریٹس بڑھا دیے ہیں بلکہ چھوٹے بڑے گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے منافع خور ماہ رمضان میں روزہ داروں کیلئے آسانی کے بجائے مزید مشکل بنا رہے ہیں تاکہ وہ اشیا خورد نوش خرید نہ سکیں پرائس کمیٹی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے اشیا خورد نوش اور سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو ماہ رمضان میں سستے داموں اشیا خوردنوش اور سبزیاں مل سکیں ۔


