غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کیخلاف جلد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا، تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی شروع کریں اگر متعلقہ افسران نا کام ہوئے تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ناگہانی حادثہ پیدا ہوسکتا ہے جس کیخلاف جلد آپریشن شروع کیا جائے گا اور تمام غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر اس کو ختم کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انکرچمنٹ اور پولس اپنے اپنے علاقوں میں اس کے خلاف کارروائی کریں۔اگر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو متعلقہ آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں