کیسکو کا رمضان کے مہینے میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بلا تعطیل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے رمضان المبارک کے مہینہ میں بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کرلئے ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں سحری، افطاراورتراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ کوئٹہ شہر سے باہر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو بھی سحری، افطاراور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاہم صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کوا±نکے پرانے شیڈول کے مطابق مختلف اوقات کارمیں بجلی فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایکسئن اور سب ڈویڑنل افسران رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر ، افطار اور تراویح کے اوقات میں اپنے متعلقہ دفاترمیں موجود رہیں گے۔علاوہ ازیں صارفین کسی بھی شکایت کیلئے کیسکوکے مرکزی کمپلینٹ سیل ٹیلی فون نمبر0819201445اور0812829753یا اپنے بجلی کے بل پر درج سب ڈویڑن کے نمبروں پر شکایات درج کرواسکتے ہیں۔کمپلینٹ سیل کسی بھی علاقہ میں بجلی بندش سے متعلق صارفین کی شکایت موصول ہونے پردوبارہ بجلی بحالی کیلئے فوری طورپرکارروائی کرے گا اور کم سے کم وقت میں شکایت کاازالہ کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔اسی طرح کیسکوہیڈکوارٹرمیں پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی)میں قائم ریجنل کنٹرول روم رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر،افطار اور تراویح کے اوقات کار میں مسلسل بجلی فراہمی اوربجلی کی صورتحال سے متعلق بھی کیسکو اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتارہے گا۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحری، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کے تمام غیر ضروری آلات بند کرنے کے علاوہ صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام صارفین کو اس دورانیہ میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں