اسلام آباد، پنڈی، پشاور، سوات، مالاکنڈ، مظفر آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور (انتخاب نیوز) اسلام آباد، پنڈی، پشاور، سوات، مالاکنڈ، مظفر آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مردان اور کوہاٹ، سوات اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفر آباد شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بجکر 24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی۔زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔
Load/Hide Comments


