پیپلز پارٹی کا آصفہ کو زرداری کی خالی نشست سے ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے بی بی آصفہ بھٹوزرداری کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی ذرداوی کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی، وہ آصف علی زرداری کی خالی کردہ نشست پر امیدوار ہونگی۔ذرائع نے بتایاکہ آصفہ بھٹو این اے 207 شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑیں گی یہ حلقہ شہید بینظیر آباد زرداری خاندان کی آبائی نشست ہے اس حلقے سے صدر آصف علی زرداری لگاتار دوالیکشن جیت چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں