وزیراعلیٰ کی مبارکباد، نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی آواز بلند کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پر امن ماحول میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد پر ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پرامن ماحول میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمنان کا اظہار کیا سینیٹ کے انتخابات میں پرامن اور جمہوری ماحول کو برقرار رکھنے پر ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا کردار قابل ستائش ہے نو منتخب سینٹرز کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوںامید ہے کہ نومنتخب سینیٹرزایوان بالا میں بلوچستان کی آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں