غریب ترین ممالک کی فہرست، پاکستان 52ویں اور بھارت63ویں نمبر پر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی اس فہرست میں سوڈان492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے اوّل نمبر پر ہے۔امریکی جریدے ”فوربس“ کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جب کہ لوگوں کی قوتِ خرید معیارِ زندگی کا تعین کرتی ہے۔جنوبی سوڈان دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اپنی 492.72 فی کس جی ڈی پی کےساتھ دنیا کا غریب ترین ملک بھی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ممالک شامل ہیں۔ فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے۔تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔ غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ اس کےساتھ ہی پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں