دنیا سے اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے دقیانوسی خیالات سے نجات حاصل کرنا ہوگی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے باہمی احترام، افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا انسانیت، رواداری، ہمدردی کے اصولوں کو کمزور کرتی ہے، اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے اور دقیانوسی تصورات کے خاتمے کیلئے کام کریں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اسلام اعتدال اور امن کا مذہب ہے، اسلام عزت اور احترام سے پیش آنے کی تعلیم دیتا ہے، 9/11 کے بعد مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں دشمنی اور ادارہ جاتی شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا، دنیا بھر کی حکومتیں، سول سوسائٹی، مذہبی رہنما اسلاموفوبیا کے خاتمے کی جدوجہد میں مل کر کام کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایسے معاشروں کےلئے کوشش کرنا چاہیے جہاں تمام مذاہب کے لوگ بلا خوف و تعصب مل جل کر رہ سکیں، ایسی دنیا بنانے کے لیے کام کریں جہاں اسلاموفوبیا کا خاتمہ ہو، ایسی دنیا بنانے کےلیے کام کریں جہاں ہر فرد وقار، تحفظ اور آزادی کے ساتھ رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں