کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل اسنیچر اور 11 جواریوں کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ (آن لائن)جناح ٹاﺅن پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 قمار بازوں کو گرفتار کرکے داﺅ پر لگے ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن پری گل ترین اور اے ایس پی کینٹ سرکل محمد شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او جناح ٹاﺅن ظہور ترین نے دیگر عملے کے ہمراہ قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 قمار بازوں محمد امجد خان، جہانزیب، فضل الرحمن، زاہد احمد، محمد عدیل، محمد عمر، جہانزیب، محمد علی، سعد اللہ، حفیظ اللہ کو گرفتار کرکے داﺅ پر لگے 45 ہزار 400 روپے اور آلات قمار بازی قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں تھانہ نیو سریاب کے عملے نے اشتہاری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ اور ڈی ایس پی شالکوٹ عابد حسین بخاری کی ہدایت پر ایس ایچ او نیو سریاب توصیف فرمان نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسن سکنہ دشت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راﺅنڈ برآمد کرلئے دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزم آصف کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ دریں اثنا عبدالخالق شہید پولیس کے عملے نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل سنیچر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے چیکنگ کے دوران کنٹرول سے ملنے والی اطلاع پر ایک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر موٹر سائیکل سوار نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزم نصیر احمد موٹر سائیکل سینچر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، ایک پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔


