سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، شہباز شریف کو مبارکباد پیش، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رابطے میں شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی جس پر شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خادم حرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کیلئے دعا کی، وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خادم حرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی ولی عہد کے گرم جوشی سے استقبال کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں