فاطمہ بھٹوکے ہاں بیٹے کی پیدائش نام میر مرتضیٰ رکھ دیا

کراچی (این این آئی) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر گراہم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فاطمہ بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے والد کے نام پر رکھا ہے۔فاطمہ بھٹو نے انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیاکہ گراہم اور میں بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شئیر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتے ہیں جو اسے زندگی میں آنے والے چیلنجز میں ہمت، محبت اور طاقت، خوشی دے اور زندگی بھر اس کی حفاظت کرےفاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہونا چاہیے میرے ذہن میں ہمیشہ اپنے والد کے نام آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں