ایکس (ٹوئٹر)کی بندش کیخلاف ایک اور درخواست دائر

پشاور(آئی این پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔وکیل نعمان محب کاکاخیل کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اور پی ٹی اے کا ٹوئٹر بند کرنا غیر قانونی ہے، ایکس ایک سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ہے جہاں اکانٹس نوجوانوں کو انفارمیشن اور تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ دیگر ممالک نوجوانوں کو گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، پاکستانی حکام نوجوانوں کیلیے سوشل میڈیا آٹ لیٹس کو روک رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایکس کی خدمات میں رکاوٹ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے، پی ٹی اے اور حکومت کو بغیر رکاوٹ ٹوئٹر کھولنے کا حکم دیں۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی اے کو بلاجواز سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود تاحال پاکستان میں ایکس کی سروس بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں