روس کے صدارتی انتخابات، یوکرین کی جانب سے مختلف شہروں میں ڈرون حملے
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی جانب سے روسی صدارتی انتخابات کے دوران روس کے مختلف شہروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ روسی حکام کے مطابق کریسنو ڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جبکہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔یوکرینی ڈرونز نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی حملہ کیا جسے روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز مار گرائے۔روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین روسی صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے تخریب کاری کی سرگرمیاں کررہا ہے۔ حکام کے مطابق روس کے 8 ریجنوں میں یوکرین کے 35 ڈرونز تباہ کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آج آخری دن ہے اور قوی امکان ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بن جائیں گے۔ پیوٹن 1999ءسے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


