وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان دورہ، جاں بحق کیپٹن احمد بدر کے گھر آمد، خراج تحسین پیش

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف شمالی وزیرستان دورے پر پہنچ گئے ، شہباز شریف اپنے دورے کے دوران مشتبہ افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن احمد بدر کے گھرتلہ گنگ تشریف لے گئے جہاں انہوں نے کیپٹن کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور شہید کیپٹن کے والد سے بھی ملاقات کی، شہید کیپٹن احمد بدر کے والد نے گزشتہ روز 23 سالہ اکلوتے بیٹے کو شہادت کا رتبہ ملنے پر مسکراتے لبوں کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹے پر فخر ہے کہ وہ شہید ہوکر عزت پاگیا اور انہیں بھی عزت بخش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں