افضل مروت نے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری لیگی رہنماﺅں پر عائد کر دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)ایف آئی اے کے دفتر کے باہر سینئر نائب صدر تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوا ہوں، ایف آئی اے حکام نے سوالات کیے، تمام جوابات دے دیے۔ درخواست دی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے یہاںآنے سے پہلے مسلم لیگ (ن) والوں نے میرے خلاف درخواست دے دی کہ میرا یہ بتانا کہ میرے خلاف کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، اِس سے ا±ن کی جان کو خطرہ ہوگیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ایک شخص پاکستان سے فرار ہوکر 15 سال سے دبئی میں ہے، معلومات کےمطابق کچھ بھارتیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر رابطہ کیا، میرے پاس وائس میسجز اور آڈیو میسجز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انقلاب آیا جب بالخصوص پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ کو مسترد کیا اور پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دی، انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا لیکن قوم نے 9 مئی اور تمام الزامات کو رد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں