سرکاری افسران کیلئے نئی سفری پالیسی، بیرون ملک دورہ کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی سفری پالیسی جاری کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کر دی، جبکہ معاون اسٹاف کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ نئی پالیسی میں ناگزیر صورتحال نہ ہونے پر بیرون ملک سفر کی اجازت کفایت شعاری کمیٹی سے لینا لازمی قرار دی گئی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کی گئی، پابندی سے استثنیٰ کے لیے متعلقہ وزیر یا ڈویڑن کو وزیراعظم سے اجازت لینا ہوگی۔وفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورے کرنے کے مجاز ہوں گے لیکن وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا، صدر، چیف جسٹس، چیئرمین جوائنٹ چیفس ا?ف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس فرسٹ کلاس سفری سہولیات کے مجاز ہوں گے جب کہ وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، وفاقی وزرائ اور وزیر مملکت بزنس کلاس سفر کے مجاز ہوں گے۔پالیسی میں بیرون ملک دوروں کے لیے پی آئی اے کو پہلی ترجیح قراردیا گیا ہے اور بھارت کے دورے کیلئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں