فائل مکمل نہ ہونے پر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست بغیر سماعت ملتوی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط اور فائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں