ہماری حکومت میڈیا اور اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف
لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا کورونا اور معیشت کی بدحالی سے لڑ رہی ہے، ہماری حکومت میڈیا اور اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، عقل کل ہونے کے خبط سے نکل کر دل اور ذہن کی کھڑکیاں کھولیں، قوم اور ملک کی صحت سے نہ کھیلیں اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کے لئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی کورونا ایک علامت ہے، عالمی سطح پر بڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے کورونا اور عالمی سطح پر معاشی مضرات میں حکومت نے وہی غلطی کی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی12 دن میں 60 کروڑ ڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے کورونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کے لئے خطرات بڑھا رہی ہیعالمی سطح پر 9ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے اثرات کا پاکستان کے تناظر میں گہرا تجزیہ اور سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کورونا کی صورتحال میں ہماری مشکل مزید بڑھائے گی پا کستان کی سٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد پہلے ہی گر چکی ہے، آنکھیں نہ کھولیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا اور معیشت کی بدحالی سے لڑ رہی ہے، ہماری حکومت میڈیا اور اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ہاٹ منی کی حماقت پر چیخنے چلانے پر حکومت کی ضد، ہٹ دھرمی اور تکبر غالب رہا، آج قوم نقصان اٹھارہی ہے پانچ منٹ میں کے ایس ای 30انڈیکس کا 4 فیصد گرنا خطرناک علامت ہے کورونا پر وزیراعلی سندھ اور دیگر لوگ توجہ دلاتے رہے، عمران نیازی کی آنکھ نہ کھلی شہباز شریف نے کہا کہ صورتحال مزید بگڑنے پر اب ہاتھ پاؤں مارے جارہے ہیں پھر خبردار کررہا ہوں کہ باتوں سے معیشت چل سکتی ہے نہ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے عقل کل ہونے کے خبط سے نکل کر دل اور ذہن کی کھڑکیاں کھولیں، قوم اور ملک کی صحت سے نہ کھیلیں۔