فیفا ورلڈ کپ 2026ئ، کوالیفائرز راﺅنڈ میں پاکستان تیسرا میچ بھی ہار گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ءکے کوالیفائرز راو¿نڈ ٹو کے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار شکست کھا گئی۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو کے میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر گول سے شکست دی۔ میچ کا پہلا گول دوسرے منٹ میں موسیٰ التیماری نے کیا۔ دوسرا گول نویں منٹ میں علی الوان نے پنالٹی کک پر کیا۔ دوسرے ہاف میں اردن کے موسیٰ التیماری نے چھیاسی ویں منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ پاکستان کو گول میں مسلسل ناکامی کا سامنا رہا۔ میچ میں اردن کو دو پنالٹی ککس ملی، پاکستانی گول کیپر یوسف اعجاز بٹ نے متعدد گول بچائے۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان مسلسل تیسرا میچ ہارا ہے پاکستان کو سعودی عرب اورتاجکستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آغازپر انڈر 19 پلیئر فرحان خان کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں