جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا، 23 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیاگیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیلیں منظور کی جاتی ہیں، شوکت عزیز صدیقی کو ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات دی جائیں۔فیصلے میں سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قرار دے دی۔فیصلے میں مزید یہ بھی کہا کہ شوکت صدیقی ہائی کورٹ سے ریٹائرڈ جج ہوں گے۔واضح رہے کہ 23 جنوری کو سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، دورانِ سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ محتاط چلنا ہوگا، کہیں اداروں کے درمیان قائم آئینی توازن خراب نہ ہو۔
Load/Hide Comments


