آزادی مارچ کیس کی سماعت، عمران خان اور شاہ محمود کو پیش ہونے کا حکم، مقدمہ 20اپریل تک ملتوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی تحریک انصاف عمران خان شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس پر سماعت ہوئی، سماعت میں پی ٹی آئی کے وکلا سردار محمد مصروف، نعیم حیدر پنجوتھا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت میں سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا، واضح رہے کہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان اور دیگر نامزد ہیں،عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔بعد ازاں کیس کی سماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


