نیب نے نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا۔عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو وضاحت پیش کرنے کے لئے17 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جاتی امرا ء انتظامیہ نے عدالت کی جانب سے لگایا گیا نوٹس اتار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں