خضدار ، ڈکیت سرگرم، 8لاکھ نقدی اور موبائل لے کر فرار ہونے میں کامیاب

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار تحصیل زہری میں دن دیہاڑے ڈاکوﺅں کا راج ،بدوکشت ڈیم کے مقام پرچلتا پھرتا شاپنگ مال پک اپ گاڑی مالکان لٹ گئی 8 لاکھ نقدی اور لاکھوں روپئے کے ٹچ موبائل لے اڑے تفصیلات کے مطابق زہری میں ایک مرتبہ پھر چور اور رہزن سرگرم ہو گئے ، زہری بھپو گزان اوربدوکشت کے مقام پر وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، بدوکشت کے مقام پر پک اپ شاپنگ مال گاڑی کے مالکان منظورفیض، احسان اللہ، منصوراحمد اور منیراحمد نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھپو اور بدوکشت کے مقام پر دو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ ہمیں روکا اور بندوق زور پر ہم سے نقدی اور موبائل چھین کر فرارہوگئے ۔زہری میں ایک مرتبہ پھر ہنڈا موٹرسائیکل چور رہزن متحرک ہو گئے ہیں دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ رہا ہے انہوں نے اعلی حکام کمشنر قلات ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ بدوکشت کے مقام پرنقاب پوش چوروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے نقدی اور سامان برآمد کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں