پولیس بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کررہی، بازیاب نہ کیا تو خودسوزی کرلوں گی، خاتون کی دھمکی

ٹنڈو محمد خان (این این آئی) ٹنڈو محمد خان کے علاقے ملاکاتیار کے علاقے کی رہائشی لڑکی 15 سالہ نشا کی والدہ شریمتی کزو زوجہ لچھمن نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میری بیٹی نشاکو گھر سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ اغوا میں علاقے کے بااثر افراد ملوث ہیں۔ پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرانے گئی تو پولیس والوں نے کہا تم چلو ہم آتے ہیں کا بول کر مجھے تھانے سے باہر نکال دیا۔ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں میں میری بیٹی نشا کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو میں خود کو آگ لگا دوں گی، جس کی تمام تر ذمے داری پولیس پر عائد ہوگی۔ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی ماں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان، ڈی آئی جی حیدر آباد سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں